Daily Ausaf:
2025-04-15@09:36:42 GMT

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نجکاری کیلئے رواں ماہ اظہار دلچسپی طلب کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے رواں ماہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ جاری کیا جائے گا، اتحاد اور قطر کی ائیرلائنز پی آئی اے خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

سیکرٹری عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی فنانشل ایڈوائزر کو 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیگٹوایکویٹی ختم اور سیلز ٹیکس چھوٹ مل چکی ہے۔

سیکرٹری نے بتایا کہ پی آئی اے نے 26 ارب روپے ایف بی آر، 10 ارب سول ایوی ایشن کے دینے ہیں، ائیر لائن ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن حکومت کیجانب سے ہی ادا کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کیساتھ پی آئی اے کے علاوہ باقی ائیرلائنز کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ دینے پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف نےپی آئی اے کے علاوہ دیگرائیرلائنزکوبھی نئے فلیٹس خریدنے پر ٹیکس چھوٹ دی۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ دیگر ایئرلائنز کو بھی نئے جہاز خریدنےپرسیلز ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، نجکاری کے بعد قومی ائیر لائن کو 15 سے 20 نئےفلیٹس خریدناہوں گے۔

تمام ائیر لائنز نئےفلیٹس خریدیں توتقریباً 60 سے 70 ارب ٹیکس چھوٹ ہو گی، سیلزٹیکس چھوٹ ملنےسےائیرلائنز خطے کی دیگرائیرلائنز کیساتھ مقابلہ کر سکیں گی۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا کمیٹی کی خواہش ہے 5 سال تک ملازمین کو نہ چھیڑا جائے، جس پر سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا پی آئی اے پر کنسلٹنٹ کی فیس کے دو حصے تھے، ایک حصہ فیس 6.

269 ملین ڈالر کی مد میں تھا، دوسرا حصہ دیگر اخراجات کی مد میں 69 ڈالر تھا، کنسلٹنٹ کو 4.3 ملین ڈالر کی ادائیگی ہو گئی ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پچھلی بولی میں شامل پارٹیاں اس بولی میں دوبارہ آنے کو تیار ہیں اور ملائیشیا کی ایک ائیر لائن نے ایک کنسورشیئم کے ساتھ مل کر بولی میں حصہ لیا، پچھلی بار 60 فیصدشیئرز بیچنے کی شرط رکھی تھی۔

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نیگٹو ایکوئٹی کلیئر کرنے کی اجازت دی، ہماری خواہش ہےد قومی ائیر لائن کے 45 ارب کے بقایا جات حکومت اپنے پاس رکھ لے، قومی ائیر لائن کی نجکاری میں 45 ارب بقایا جات اور 18 فیصد جی ایس ٹی رکاوٹ بنا۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا انہوں نے اس لیے کم بڈ لگائی کہ 45 ارب کا انہیں ٹیکہ لگنا تھا تو سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا اس وقتد قومی ائیر لائن کی بک میں 155 ارب کے ٹوٹل بقایا جات ہیں۔

جس پر چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہاد قومی ائیر لائن کے ملازمین پر تو آپ کوئی سودا نہیں کر رہے نا تو سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا ملازمین کو تو ہر صورت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملازمین کی وجہ سے تو گزشتہ بار دو بڈر چلے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیکریٹری نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری قومی ائیر لائن فاروق ستار ٹیکس چھوٹ نے کہا

پڑھیں:

بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی فضائی سفر کو تیز اور آسان بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

ممکن ہے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازوں کے لیے چیک ان کرنے یا اپنا بورڈنگ پاس تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، جو دنیا بھر میں ایئر لائن کے قوانین کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے، ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہے جسے ”digital travel credential“ کہا جائے گا۔ یہ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اپنے فون پر محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ فلائٹ بک کر سکیں اور اپنے فون پر فوری طور پر ”سفر پاس“ حاصل کر سکیں۔ اگر آپ کی پرواز کے ساتھ کچھ بھی بدل جاتا ہے تو یہ پاس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ آپ کو چیک ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جب آپ کا چہرہ چیک پوائنٹ پر اسکین کیا جائے گا تو ایئر لائن کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنا پاسپورٹ اپنے فون پر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ID اور ٹکٹ دکھانے کے بجائے ہوائی اڈے سے گزرنے کے لیے چہرے کی شناخت کا استعمال کر سکیں گے۔

ٹریول ٹیک کے ماہر Valérie Viale نے کہا کہ یہ 50 سالوں میں ہوائی سفر میں سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔ آخری بڑی تبدیلی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ای ٹکٹس تھی۔ اب، انڈسٹری آن لائن شاپنگ جیسے نظام کی طرف جانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جدید سسٹمز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

ائیرپورٹ کو فیس اسکینرز اور ٹولز جیسی چیزوں کے ساتھ اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی جو فون سے پاسپورٹ دیکھ اور معلومات پڑھ سکیں ۔ وائل نے کہا کہ بہت سے ایئر لائن سسٹم پرانے ہوچکے ہیں اور 50 سال سے گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں مختلف ایئر لائن سسٹم اچھی طرح سے کام نہیں کرتے۔ مستقبل میں، چیزیں مسافروں کے لیے زیادہ مربوط اور ہموار ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • ڈائر وولف کے بعد قدیم ہاتھیوں کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ شروع
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ