پاکستان سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے براہ راست برطانیہ جانیوالے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی ، فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پرفلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی ہے ، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشن پرکیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈکمپنیوں سےدرخواست طلب کی گئی۔
دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔
پی آئی اے کو برطانیہ میں جلد پروازوں کے لیے اجازت ملنے کی امید ہے ، اس وقت برطانوی سی اےاے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان دورےپرآڈٹ کر رہی ہے۔
سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کوجلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔
یاد رہے قومی ایئرلائن برطانیہ کیلئے مارچ کے وسط سے براہ راست اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، اس سلسلے مین ایئرلائن نے لندن کے ہتھروایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے۔
قومی ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ برطانوی کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے فلائٹ سیفٹی شعبہ انجینئرنگ اور دیگر فضائی حفاظتی شعبوں کا آڈٹ کررہی ہے قوی امید ہے کہ پی آئی اے کامیابی حاصل کرے گا، جس کے بعد برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ 777طیارے استعمال ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:گورنر کےپی کو ایک اور عہدے سے ہٹانے جانے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی آئی اے امید ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب بھر میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر
—فائل فوٹوپنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ اور ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔
ابوظبی اور جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں جبکہ پرواز پی اے 433 اور پی اے 417 اسلام آباد میں لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کی منتظر ہیں۔
لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بندلاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر سے بھی کم ہے۔
دونوں پروازوں کے مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں میں موجود ہیں۔
جدہ سے لاہور کی مزید 2 پروازیں لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے منتظر ہیں جبکہ لاہور سے کراچی، استنبول اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئیں۔