Daily Ausaf:
2025-04-13@16:37:04 GMT

گورنر کےپی کو ایک اور عہدے سے ہٹانے جانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جو اب قانون بن گیا ہے جس کے تحت گورنر کے بجائے اب وزیراعلیٰ جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ اکیڈمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے ایک کا بطور وائس چانسلر تقرر کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی مفت تشہیر کرالی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایم سائنسز

پڑھیں:

گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

متعلقہ مضامین

  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید
  • اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا تمسخر اڑاتے ہوئے انتہائی غلط فیصلہ قرار دیدیا
  • سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری