خبردار!!! اب موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کے ہیلمٹ نہ پہننے پرکتنا چالان ہو گا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئےلازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کے ہیلممٹ نہ پہننے پر لاہور ٹریفک پولیس سخت ایکشن لے رہی ہے، سی ٹی او نے بتایا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ڈھائی ہزار افراد کیخلاف کارروائی کی۔
سی ٹی او نے بتایا کہ کار سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کا بھی چالان کاٹا گیا، ایک ہفتے کی آگاہی مہم کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمدشروع کیا گیا ہے۔اس سے قبلہ پچھلے سال بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لیے سوفٹ ویئر تیارکیا گیا تھا، سوفٹ ویئرکی مدد سے بغیرہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی ہونا تھی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کے لئے سوفٹ ویئر تیار کیا گیا تھا۔پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کے لیےاقدامات کے تحت پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے سی سی ٹی وی کیمرےکی مدد سےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
سونا اصلی ہے یا نقلی؟ پہچان کے آسان گھریلو طریقے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے، جن میں سے ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کے 2 خول ملے، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ دیگر شواہد بھی اکھٹا کیے جا رہے ہیں۔
اہلکار کے کندھے اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں، فائرنگ کے واقعے پر فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے ہیں، جن میں ایک ملزم نے خواتین کے کپڑے یا عبایا پہن رکھا ہے اور ملزم نے جوگر پہنے ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے ملزم نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر رہی ہے۔