چینی مافیا بے لگام، قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ملک بھر میں ایک بار پھر چینی مافیا بے لگام ہوگئی اور مختلف شہروں میں چینی کے نرخ میں فی کلو 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
ملتان میں دو ہفتے پہلے 135 روپے فی کلو ملنےوالی چینی اب 150 سے 160 روپے میں فروخت کی جانے لگی جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 7 ہزار 200 روپے میں ملنے لگا۔فیصل آباد میں چینی ایکس مل ریٹ 146 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔
جھنگ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور پاکپتن میں بھی 15 سے 20 روپے اضافے کے بعد اب چینی 155 سے 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔حیدرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چینی 20 روپے اضافے کے بعد اب 150 روپے میں مل رہی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی مفت تشہیر کرالی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 257 روپے 13 پیسے فی لٹر ہو گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کر کے 267 روپے 95 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔
یہ اضافہ پچھلے مہینے کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام کی روزمرہ زندگی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر پڑے گا۔