’تمھارے بغیر یہ احساس نہیں تھا‘: شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کیلیے محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔
شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاہین نے اپنی اور اہلیہ انشا آفریدی کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اُس کے ساتھ محبت بھرا پیغام لکھا۔
شاہین نے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے دو سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔
فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اُس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ نہیں ہوتیں۔
انہوں نے انشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’تم نے ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنایا اور ہمیں بیٹے جیسا عظیم تحفہ دیا‘۔
View this post on InstagramA post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)
شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انشا کیلیے میری محبت، بہترین دوست اور اچھی روحانی ساتھی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ہم ایسے ہی سالوں ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی کی
پڑھیں:
امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں، امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پراہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو کر سامنے آنا پڑےگا، امت مسلمہ کو سیلاب کی طرح امڈ کر آنا ہوگا، اور یہ سیلاب اسرائیل کو بہا کر لے جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، حافظ نعیم کا 22 اپریل کو اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جبری طور پر کسی بھی ملک میں کسی اور کو آباد نہیں کیا جا سکتا، یہ بیانیہ یورپ کی جانب سے بنایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمینیں خود بیچی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آج کے اجتماع سے یہ پیغام گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی تنہا نہیں، ہم خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل کی کوئی قانونی، سیاسی اور اخلاقی حیثیت نہیں، اسرائیل کی جانب سے مقدس سرزمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔
انہں نے کہاکہ اسرائیل ملک نہیں ایک خنجر ہے جو عرب ملک کی کمر میں گھونپا گیا، کراچی کے عوام حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد
انہوں نے مزید کہاکہ 77 سال سے عالمی طاقتیں اسرائیل کی تائید کررہی ہیں، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فلسطین میں بچوں اور خواتین کی شہادت بھی حکمرانوں کو نہیں جگا سکی، لیکن جے یو آئی کے کارکنان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل جمعیت علما اسلام جے یو آئی غزہ مارچ قابض ملک کراچی مولانا فضل الرحمان وی نیوز