پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد کی قیادت میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے ایس ڈی ایف کی کوششوں کو سراہا۔
ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے ایس ڈی ایف کی حمایت کو سراہتے ہوئے گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ایس ڈی ایف کے ساتھ اشتراک کردہ نئے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب، شاہی خاندان کی قیادت میں، پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے بعد آئل امپورٹ فنانسنگ کی سہولت اور مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سی ای او، ایس ایف ڈی، سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔
پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی معاہدوں پر دستخط کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
منسک :پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، شہباز شریف نے بیلا روس کے صدر سے بات چیت کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ملکوں کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
بیلا روس کے صدر نے کہا شہبازشریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی، دو طرفہ تجارت کے مواقع سےحقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے ایوان آزادی کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
گزشتہ روزبیلا روس کے صدر کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھِی شرکت کی تھی۔