نجی کمپنی کا عملہ مبینہ طور پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور:
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز فراہم کرنے والی کمپنی جیری دناتا کا عملہ ہی مبینہ طو پر مسافروں کے سامان میں منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث نکلا، سعودی عرب کے بعد لندن جانے والے مسافر کے بیگ میں منشیات رکھ دی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پتا لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا برطانوی شہری عمیر سعودی ایئر کی پرواز سے لاہور سے ریاض اور وہاں سے لندن ایئرپورٹ پہنچا تو اس کا اصل بیگ نہ ملا، بعد ازاں لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کے نام سے منسوب جعلی ٹیگ والے بیگ سے پانچ کلو منشیات برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
مسافرعمیر نے لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز کی انکوائری میں منشیات سے بھرے بیگ سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس پر لندن ایئرپورٹ اتھارٹیز نے مسافر عمیر کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔
مسافر عمیر کے وکیل کی درخواست پر جیری دناتا نے بیگ ہینڈلنگ فوٹیج کا معائنہ کیا، فوٹیج میں واضح دیکھا گیا کہ مسافر عمیر کا بیگ جیری دناتا کے عملے نے تبدیل کر کے منشیات سے بھرا بیگ ٹیگ تبدیل کر کے بیرون ملک بھیجا، مسافر عمیر کے بے قصور ثابت ہونے پر لندن کی عدالت نے ضمانت قبول کر لی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عمیر آئندہ چند روز میں پاکستان آ کر جیری دناتا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا، اس سے قبل بھی جیری دناتا کے عملے نے جدہ جانے والے چار مسافروں کے بیگ تبدیل کر کے منشیات سعودیہ پہنچائی تھی، سعودی حکام نے جدہ منشیات کیس میں چار پاکستانیوں کے سر قلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی حکام کو معاملے سے آگاہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کے سر قلم ہونے سے انہیں بچایا، جدہ اور ریاض منشیات کیس میں ملوث جیری دناتا کے عملے کو متعلقہ اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لندن ایئرپورٹ جیری دناتا میں منشیات مسافر عمیر
پڑھیں:
کمرشل سامان بھارتی پورٹ پر ضبط کیےجانے پر پاکستانی کمپنی نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا
پاکستانی کمپنی کا کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کئے جانے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔
کوسموس انجینیئرنگ نامی پاکستانی کمپنی نے سامان ضبط ہونے پر شپنگ کمپنی اور فریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔
وکیل مدعی عثمان فاروق نے موقف اپنایا ہے کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی کے باعث ممبئی پورٹ پر بھارتی حکام نے ضبط کی۔
وکیل کے مطابق بھارتی حکام نے نیوکلیر اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کی۔
یہ بھی پڑھیے:کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد
ان کا موقف ہے کہ درآمد کی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے جبکہ اس کی تصدیق وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کی ہے۔
مدعی کے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ شپنگ کمپنی نے بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کرکے کنسائنمنٹ ضبط کروایا اور مدعی کی شہرت کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا۔
مدعی نے وکیل کے ذریعے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کو 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
COMMERCIAL CONSIGMENT sindh high court سندھ ہائی کورٹ عدالت