سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر طاہر شاہ انتقال کر گئے
طاہر شاہ حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ کل مغرب کے بعد سینٹرل پارک میں ادا کی جائے گی۔
صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد ، سیکرٹری شاہد حامد بٹ ،صدر لاہور ایسٹ زون بلال مقیت ، سیکرٹری حبیب الحسن ،خازن شہباز علی ،صدر ویسٹ زون سردار نوشاد سیکرٹری نواب منصور حیات ،میاں اسلم ،صدر نارتھ زون اعجاز بٹ ، عرفان منور اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین نے اظہار تعزیت کی۔
لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا کی سانسیں پھول گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹی وی‘ سٹیج کے معروف اداکار جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے۔ جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاوید کوڈو کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں عینک والا جن‘ آشیانہ شامل ہیں۔ انہوں نے سٹیج کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ لوگوں میں بہت مقبول تھے۔