ممبئی(شوبز ڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں لیکن تاحال انہوں نے ان سے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

وینا ملک نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں آتی ہیں جب کہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے رشتے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے پیغامات کو نظر انداز کردیتی ہیں، کیوں کہ جب انہیں شادی کرنی ہی نہیں تو ایسے پیغامات پر وہ کیا رد عمل دیں؟

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ وہ سیدھی سادی حسن پرست عورت ہیں، انہیں شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل چیزوں والا مرد ہی چاہیے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں سانولی رنگت پسند نہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے قد میں لمبا ہو، کیوں کہ وہ خود پانچ فٹ پانچ انچ کے چھوٹے قد والی ہیں۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں صاف ہیں کہ جو شخص بدصورت ہے تو وہ بدصورت ہی ہے، وہ حسن پرست اور خوبصورتی کی قائل ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے شہریار چوہدری نامی شخص سے تعلقات اور دوستی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شہریار چوہدری کو پہلے سے ہی جانتی تھیں، انہیں معلوم تھا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں، تاہم اس باوجود ان کا رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری نے ماسٹر کی ڈگری لے رکھی ہے اور وہ خوبصورت شخص ہے، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے لیکن تاحال شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ شادی اور تعلقات کے معاملے میں کنفیوژڈ رہتی ہیں، اگر آج وہ شہریار سے شادی کی بات کریں اور بعد میں وہ خود ہی مکر جائیں تو میڈیا ان کے پیچھے پڑ جائے گا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے اور شہریار چوہدری کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، اگر ان کی شادی ہوئی تو سب کو معلوم ہوجائے گا لیکن تاحال انہوں نے شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ وینا ملک ماضی میں شہریار چوہدری کے حوالے سے مبہم انداز میں بات کرتی آئی ہیں لیکن اب انہوں نے پہلی بار ان پر کھل کر بات کی۔

ماضی میں وہ بتا چکی ہیں کہ شہریار چوہدری حافظ قرآن ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے خود کو شہریار کی بندی بھی قرار دے چکی ہیں۔
8 مزیدپڑھیں:فروری جلسے کیلئے پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شہریار چوہدری وینا ملک نے انہوں نے شادی کے تھا کہ

پڑھیں:

عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے: وکیل پی ٹی آئی کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف  فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے جس میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت سے متعلق گزارشات پیش کی گئی ہیں۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا خط چھ نکات پر مشتمل ہے، خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا۔

خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن، 26ویں ائینی ترامیم، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشت گردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے، 

انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔

فیصل چوہدری کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیں جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے انٹرنیٹ بند ، سرمایہ کاری سب سے کم ہونے ، پالیسی میں روبدل اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے، سوشل میڈیا پرکریک ڈاؤن کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے سارا نزلہ فوج پر گررہا ہے۔

فیصل چوہدری نے مزید بتایا کہ عمران  خان نے خط میں القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
  • آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور
  • مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
  • سلمان اورشاہ رخ ممتاکلکرنی کوجھاڑیوں میں چھپ کرکیوں دیکھ رہے تھے ،اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا
  • عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے: وکیل پی ٹی آئی کی تصدیق
  • دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی سانوت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟
  • صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟
  • اردن اور مصر غزہ کے فلسطینی باشندوں کا استقبال کریں.صدر ٹرمپ
  • ٹنڈومحمدخان،نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے اجلاس