اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.

61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ ایک یاد داشت مفاہمت کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے تیل کی ایک سال کی مو¿خر ادائیگی پر درآمد کرنے کی سہولت دے گا۔
مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 4 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی بھی ہوگی۔

ایازصادق کے گھر وزیراعظم اور پی پی رہنماوں میں کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان اور سعودی کے درمیان

پڑھیں:

واسا حکام کی نااہلی ، منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا

سٹی42:  واسا حکام کی نااہلی کے باعث لاہور کے رسول پارک میں بارش کے پانی کے نکاس کے منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا تھا، تاہم پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکم پر اس لاگت میں کمی کر دی گئی ہے۔

واسا حکام نے 24 ستمبر 2024 کو اس منصوبے کی 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت کی منظوری دی تھی، جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اعتراض کیا اور منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے احکامات پر واسا حکام نے از سر نو منصوبے کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی کی گئی اور منصوبے کی نئی لاگت 41 کروڑ 40 لاکھ روپے تک محدود کر دی گئی۔ واسا کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ میٹنگ میں اس نئی لاگت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

رسول پارک لاہور میں بارش کے پانی کے نکاس کا یہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہو گا۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 معاہدوں پر دستخط ہوگئے
  • پاکستان اور سعودی عرب کے فنڈز برائے ترقی کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدے
  • سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور پاکستان کے درمیان  1.61ارب ڈالر کے دو معاہدے طے پاگئے
  •  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا 
  • پیکا ایکٹ جیسے قوانین بناکر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا گیا: حافظ حمداللہ
  • استحکام کے درمیان پاکستان کو 2025میں طویل مدتی ترقی کے لیے سخت انتخاب کا سامنا ہے.ویلتھ پاک
  • واسا حکام کی نااہلی ، منصوبے کی لاگت میں غیر ضروری اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان2  مزید ایئر لائنز پروازیں شروع کیلئے تیار