انگلینڈ اور ویلز میں دو برسوں کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
صرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلمانوں کی سات املاک کی دیواروں کو گرافیٹی (چاکنگ یا کچھ لکھنا) سے گندا کیا گیا۔ ایسی باتیں لکھی گئیں، جن میں مسلمانوں کو بچوں سے زیادتی کرنیوالا قرار دیا گیا اور انھیں دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انھوں نے برطانیہ نہ چھوڑا تو انھیں قتل کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ اور ویلز میں گذشتہ دو برسوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں 12.
اس کے علاوہ نور السلام پرائمری اسکول کو بھی نہیں بخشا گیا، میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی املاک کی دیواروں پر نازیبا باتیں لکھنے کو نفرت انگیز جرائم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انچارج لندن پولیسنگ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جان سیویل نے کہا ہے کہ ان نفرت انگیز جرائم کے حوالے سے مسلمانوں کی تشویش کا احساس ہے اور پولیس کی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن کی شاہراہوں پر نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے اور پولیس اس بات کا جائزہ بھی لے رہی ہے کہ کیا ان واقعات کے درمیان کوئی لنک ہے۔ جان سیویل نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دوران مسلمانوں نفرت انگیز جرائم مسلمانوں کی
پڑھیں:
سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے:احسن اقبال
برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز کمیونٹی کو ذمہ دارانہ سوچ کو فروغ دینا چاہئے۔
تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا،23مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز
مزید :