اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں تبدیل کی گئی ہے اور چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین مقرر ہوگئے ہیں۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ترین جج، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی آمد کے بعد سینئر ترین جج کون ہوگا؟

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کے تبادلے کے بعد ججوں کی سینیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر اب جسٹس محسن اخترکیانی کی جگہ سینئرترین جج ہوں گے۔

صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور پھر گزٹ نوٹیفکیشن پر تینوں ججوں کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ حتمی شکل اختیار کرگیا  اور اس کے ساتھ ججز کی سینارٹی لسٹ بھی تبدیل ہو گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اب چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر ترین جج ہوں گے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کی صورت میں جسٹس سرفراز ڈوگر موسٹ سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر 8 جون 2015 کو لاہور ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 23 دسمبر 2015 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10 فروری کو طلب کیا گیا ہے اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی صورت میں نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جن تین سینئر ناموں پر غور ہوگا ان میں پہلے نمبر پر جسٹس سرفراز ڈوگر ہوں گے۔

بلوچستان ہائی کورٹ سے آنے والے جج جسٹس محمد آصف حال ہی میں ایڈیشنل جج بنے ہیں اور ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو دو سال پہلے ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ سے ٹرانسفر ہونے والے جسٹس خادم حسین سومرو اسلام آباد ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ میں جسٹس ثمن رفعت سے سینئر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی تبدیل، ججز سینیارٹی لسٹ بھی جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں،تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: دیگر صوبوں سے ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ ،روسٹر جاری کر دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ روسٹر جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی آمد کے بعد سینئر ترین جج کون ہوگا؟
  • لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ