بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط لکھاہے جس میں انہوں نے کہا  کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار کے این آر و زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔
   وی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط ارسال کیا  
عمران خان نے سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کے طور پر آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، جس میں 6 نکات کا ذکر ہے۔
عمران خان نے اپنے خط میں ملک میں دہشتگردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے بھی گزارشات تحریر کیں۔
عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے ساتھ کھڑی ہو۔
عمران خان نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ پالیسی میں ردوبدل کیا جائے جب کہ 8 فروری 2024 کو ملک میں ہونے والے فراڈ الیکشن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
عمران خان نے خط میں 26ویں آئینی ترمیم، پیکا قانون، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریاستی دہشتگردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری اور ملک کی معاشی صورت حال کا بھی ذکر کیا  ۔
عمران خان نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اس وقت فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، اور ان فاصلوں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیاں ہیں۔
  واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو بھی خط تحریر کیا تھا۔
 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران نے اپوزیشن کو نیشنل ایجنڈے پر آنے کی دعوت دی‘ فیصل چو د ھری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل
کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہفتے کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ہم اس کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں جائیںگے اس پر عدالت سے بات کریں گے۔ کمرا عدالت میں بھگدڑ مچی‘ اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل6 لگنا چاہیے، قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سو لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن کل انہیں دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے۔وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے، بانی نے کہا آج آزادی اظہار رائے کو دہشت گردی بنا دیا گیا ہے‘ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کورٹ پیکنگ نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست: وکیل کی تصدیق
  • عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان
  • عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
  • اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں،عمران خان کا آرمی چیف کو خط
  • پور ی قوم پاک فوج کی قربانیوں کیساتھ ہے،عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا
  • اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو بار کے این آر او زدہ ہیں، عمران خان کا آرمی چیف کو خط
  • اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو بار کے این آر او زدہ ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران نے اپوزیشن کو نیشنل ایجنڈے پر آنے کی دعوت دی‘ فیصل چو د ھری