آل پاکستان لائرز کنونشن کا دیگر صوبوں سے لائے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پاکستان لائرز کنونشن میں وکلا نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے اور دیگر صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں آل پاکستان لائرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں وکلا نے عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 10 فروری کو ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔

وکلا کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس لیا جائے اور آئینی ترامیم پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔وکلا نے پنجاب بار کی پریس ریلیز پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔شرکا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گی۔ وکلا نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو دوبارہ مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور ہڑتال کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آل پاکستان لائرز کنونشن صوبوں سے لائے ججز کو واپس

پڑھیں:

پنشن اور ملازمین کے لیے پرانے طریقے کی بحالی کا مطالبہ

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس صدر علی بخش جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں چیف آرگنائزر شمس خلجی، حاجی سیف اللہ ترین، محمد زمان، نعمت اللہ خان، عزیز احمد سارنگزئی، بابو اشرف، نظام الدین سارنگزئی، اقبال بادینی، اللہ بخش کرد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرینڈ الائنس بلوچستان کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی ہر تحریک میں فیڈریشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ملازمین تنظیموں پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قانون سازی کر کے پابندی ہٹائی جائے۔ فیڈریشن کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پنشن اور ملازمین کے لیے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرانے طریقے کو بحال کیا جائے اور پنشن کے نظام میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں
نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پنشن سے کٹوتیوں کے بجائے حکومتی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کی نجکاری کے بجائے اصلاحات کی جائیں تاکہ عوامی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ علاوہ ازیں، رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں حالیہ پارلیمنٹ ممبران کے مراعات کے اضافے کے برابر اضافہ کیا جائے۔ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک بھر کے مزدوروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنشن اور ملازمین کے لیے پرانے طریقے کی بحالی کا مطالبہ
  • ارکان اسمبلی کی مراعات واپس لینے کا مطالبہ
  • نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس کم کیا جائے، مفتاح اسماعیل کا مطالبہ
  • دوسرے صوبوں سے ججز لانا قبول نہیں ، اسلام آباد کے وکلاکا کل ہڑتال کا اعلان
  • پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
  • سپریم کورٹ میں ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان کا الزام
  • چیف جسٹس نے عہدہ  قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور شاہ ہیں، حامد خان
  • ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت،پاکستانی طبی عملے کی امریکا میں ملازمتوں کے امکانات روشن  
  • صحافی برادری کا حکومت سے پیکا ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ