سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور پاکستان کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے دو معاہدے طے پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے دو معاہدے ہوئے۔
اس حوالے سے تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، سعودی فنڈ کے سی ای او اور سعودی سفیر شریک ہوئے۔
سعودی فنڈ تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.
دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے فنانس ڈویژن میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی جس میں پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کیں۔
انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کی اہمیت پر زور دیا جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
میں سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او نے میکرو اکنامک استحکام اور نمو کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کو سراہا جس سے مختلف شعبوں میں کثیر مقصدی سرمایہ کاری کے مواقع کھلے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے مملکت کے سرمایہ کاروں کو مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ ایک یاد داشت مفاہمت کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے تیل کی ایک سال کی مو¿خر ادائیگی پر درآمد کرنے کی سہولت دے گا۔
مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 4 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی بھی ہوگی۔
ایازصادق کے گھر وزیراعظم اور پی پی رہنماوں میں کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
مزید :