وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلطان عبدالرحمان المرشاد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے معزز مہمان کے ساتھ پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں اور اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فنڈنگ اور سرمایہ کاری جس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،  میں سعودی عرب کی مسلسل مدد اور حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے ڈیووس میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے بارے میں اعلی ٰ سطح کی سالانہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت کا بھی ذکر کیا، جس کا اہتمام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور مملکت سعودی عرب نے مشترکہ طور 16 اور 17 فروری 2025 کو’الاولا‘ میں کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب سے حاصل ہونے والی قابل قدر بصیرت اور وژن 2030 پر عمل درآمد میں سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

اس موقع پر سلطان عبدالرحمان المرشاد نے میکرو اکنامک استحکام اور نمو کے حوالے سے پاکستان کی جاری پیش رفت کو سراہا جس سے مختلف شعبوں میں کثیر المقاصد سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کا ذکر کیا اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ان ابھرتے ہوئے مواقعوں کو تلاش کرنے کی دعوت دی۔

عبدالرحمان المرشاد نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کا بھی اعتراف کیا اور انہیں سعودی عرب میں سب سے بڑی غیر ملکی افرادی قوت کے طور پر بھی تسلیم کیا۔

 انہوں نے سعودی عرب کو اپنی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت کو بھی ظاہر کیا۔

انہوں نے پاکستان میں متعلقہ حکومتی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ شراکت داری کی تجویز پیش کی تاکہ سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نوجوان پاکستانیوں کو جدید اور متعلقہ مہارتوں میں تربیتی پروگرام پیش کیے جاسکیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور سرمایہ کاری، افرادی قوت کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مزید اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افرادی قوت پاکستان تجارت چیف ایگزیکٹو آفیسر سعودی عرب سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ سی ای او سینیٹر محمد اورنگزیب عبدالرحمان المرشاد فنانس منسٹر محصولات میکرو اکنامک استحکام وزارتوں وزیر خزانہ وفاقی وزیر خزانہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افرادی قوت پاکستان چیف ایگزیکٹو ا فیسر سی ای او سینیٹر محمد اورنگزیب عبدالرحمان المرشاد محصولات میکرو اکنامک استحکام وزارتوں وفاقی وزیر خزانہ عبدالرحمان المرشاد اور سعودی عرب کے محمد اورنگزیب افرادی قوت کے درمیان

پڑھیں:

ویانا: یوسف رضا گیلانی کی آسٹریا کے وزیر خزانہ سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستانی وفد میں شامل رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، دیگر اراکین پارلیمنٹ اور سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کا سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیر مقدم
  • صنعتکار، پرائیویٹ سیکٹرز کی تجاویز سے بجٹ تیار کریں گے: وزیر خزانہ
  • بجٹ کے لیے پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی مشاورت جاری ہے، وزیر خزانہ
  • صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم   کی  سپیکر ایاز صادق سے ملاقات ،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین سینیٹ کی آسٹریا کے وزیرِ خزانہ سے ملاقات
  • ویانا: یوسف رضا گیلانی کی آسٹریا کے وزیر خزانہ سے ملاقات