داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کی کل پیداوار4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ، 800 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن اور 200 ملین ڈالر بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت ملے گا۔

بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت 435 ملین ڈالر صفر سود پر، جبکہ 365 ملین ڈالر 5.

83 فیصد شرح سود پر دیے جائیں گیاسی طرح بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت 200 ملین ڈالر 6.13 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ پہلے 2023-24 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب 2027-28 میں مکمل ہوگا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈالر قرض

پڑھیں:

قطر، کویت اور بحرین کیلئے پہلی ششمالی کے دوران برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ

اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں مجموعی طور پر 17.98 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن قطر، کویت اور بحرین کے لیے برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کو ہونے والی برآمدات کا حجم 1.597 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.506 ارب ڈالر رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ کے ممالک کو  برآمدات میں 0.091 ارب ڈالر یعنی 18 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مشرق وسطیٰ کو برآمدات میں 35.23 فیصد کی بڑھوتری ہوئی تھی اور زرمبادلہ کا حصول 2.33 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.155 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی عرب کو برآمدات 10.88 فیصد کے اضافہ سے 328.23 ملین ڈالر کے مقابلے میں 363.97 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں سعودی عرب کو ہونے والی برآمدات کے حجم میں  40.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کےدوران متحدہ عرب امارات کو برآمدات کے حجم میں 8.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات کی مالیت ایک ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.88 فیصد تک بڑھ گئی۔

متحدہ عرب امارات کو گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 41.15 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

رواں مالی سال کے دوران بحرین کو برآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 24.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برآمدات کا حجم 35.52 ملین ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 26.75 ملین ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کویت کو ہونے والی برآمدات میں بھی 4.62 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور برآمدات کا مجموعی حجم 62.05 ملین ڈالر کے مقابلے میں 59.18 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران قطر کو بھی برآمدات میں 26.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی شرط ،سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دےدی
  • داسو ہائیڈرو پاور؛ عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری کا امکان
  • سندھ کابینہ میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری
  • عالمی بینک داسو پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کریگا
  • امکان ،نیپرا 12فروری کو درخواست پر سماعت کریگا
  • قطر، کویت اور بحرین کیلئے پہلی ششمالی کے دوران برآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ
  • ایف بی آر ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 30ارب کا مطالبہ
  • حکومت نے کیپٹو پاؤر پلانٹس پر مرحلہ وار لیوی عائد کرنے کی منظوری دیدی
  • خیبرپختونخوا کا بٹگرام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ 11 سال بعد بھی غیرفعال، آخر وجہ کیا ہے؟