خبردار ! اس دواکا استعمال ہرگز نہ کریں!ڈریپ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دیتے ہوئے سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن کی سپلائی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈریپ نے جعلی مرزپان سسپنشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔ڈریپ نے الرٹ میں قرار دیا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کوئٹہ نے میرزپان کا بیچ 007 جعلی قرار دیا ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دے دیا اور میرزپان سسپنشن 100 ایم جی کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈریپ کا کہنا تھا کہ دوا کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ معیار پر پورا نہیں اترا، سیمپل میں سیفگزائم سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔دوا کے 100 ایم جی کے پیک پر فرضی تفصیلات درج ہیں اور 5 ایم ایل کے پیک پر میراز فارما قصور کا پتہ درج ہے جبکہ سیمپل کے پیک پر جعلی رجسٹریشن نمبر درج تھا۔الرٹ میں کہا گیا کہ جعلی اینٹی بائیوٹک کا استعمال مریض کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی میرزپان سسپنشن کا بیچ ضبط کرے۔
ڈریپ نے ہدایت کی کہ فیلڈ فورس، صوبائی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی مارکیٹ سرویلنس بڑھائیں اور بلوچستان حکومت جعلی دوا کے سپلائرز کی نشاندہی کرے۔الرٹ میں کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز اسٹاک میں جعلی دوا کی جانچ کریں، کے متاثرہ بیچ کی ڈریپ کو اطلاع دی جائے، ڈاکٹرز، مریض جعلی سسپنشن کا استعمال نہ کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا استعمال سسپنشن کا
پڑھیں:
ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد ایس ایس پی کو اہم تعیناتی مل گئی
میر پور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی عمر کوٹ کو اہم تعیناتی مل گئی۔
آصف رضا کو بطور ایس ایس پی، اینٹی وائلنس کرائم سیل کراچی تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایس ایس پی آصف رضا، ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں نامزد اور ضمانت پر ہیں، ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا واقعہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو پیش آیا۔
اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمر کوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔