ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
علیمہ خان : فوٹو فائل
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تین سال سے سازشیں چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا فالس فلیگ 9 مئی کیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل یہ اگلے دو تین سال گھسیٹ سکتے ہیں۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، 7 پر جرح مکمل ہو گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہماری خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے ،چین
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کو فروغ دینا بیجنگ کی خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سعودی عرب میں چینی سفارت خانے کے مشیر مائی جیان نے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عناصر کو سعودی ویژن 2030 کے ساتھ انضمام کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کثیر قطبی دنیا میں دو بڑے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ مستقبل کی تعمیر کے لیے وفادار شراکت دار کے طور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ چینی مشیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے عملی تعاون میں ثمر آور نتائج حاصل کیے ہیں۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت یکے بعد دیگرے 100 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
چینی مشیر نے خود کو سعودی چینی تعلقات پر بات کرنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ مزید آگے بڑھے۔ ریاض میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد تجارتی محصولات کے معاملے پر بات کی۔ چینی مشیر نے ٹیرف کو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ بنیادی اقتصادی اصولوں اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نےامریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹیرف کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ریاض سے چینی عہدیدار کا یہ تبصرہ امریکی صدر کی جانب سے چین پر محصولات میں 145 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ چین نے جواب میںامریکا پر اسی طرح کے محصولات عائد کرتے ہوئے امریکی درآمدات پر اپنے محصولات کو 80 فیصد سے زیادہ کر دیا ہے۔