WE News:
2025-02-03@16:01:12 GMT

کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں اگلے دو دنوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے رمضان میں موسم کی صورتحال کی جانب بھی اشارہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے لیکن رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔

رمضان کا آخری عشرہ اور کراچی کا موسم

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پیر کو سب سے کم درجہ حرارت 13.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمال سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔

دریں اثنا پشاور میں موسم ٹھنڈا، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 260 تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: انسانیت کو جوہری ہتھیاروں سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت سے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

ادھر کوئٹہ اور قریبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ شمالی بلوچستان کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم ڈی نے کوئٹہ، زیارت اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں، ہلکی بارش اور برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کراچی رمضان موسم کراچی سردی کراچی موسم محکمہ موسمیات

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی رمضان موسم کراچی سردی کراچی موسم محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان

کراچی:

شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب موسم پھرسرد ہوگیا،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری کمی سے 11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جمعے و ہفتے کی درمیانی شب شہرکے مختلف علاقوں میں دوبارہ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں ہفتےکو صبح کے وقت موسم قدرے سردرہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے،سب سے کم پارہ جناح ٹرمینل پر9.7ڈگری ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 12.3،ماڑی پور میں 12.5 ڈگری جبکہ شاہراہ فیصل پر14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلےچند روز کے دوران شہر کا موسم خشک راتیں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 26 تا 28 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب سے رہے گی، وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، رمضان  میں موسم کیسا ہوگا؟
  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہنے والا ہے ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
  • شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی، کئی علاقوں میں پارہ منفی 8 پر آ گیا
  • رمضان المبارک میں کراچی میں سردی ہو گی یا نہیں؟ پیش گوئی
  • کراچی میں موسم خشک و خنک رہنے کا امکان
  • کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان
  • کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں موسم کیسا ہوگا؟
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کی پیشنگوئی