Nawaiwaqt:
2025-02-03@14:51:35 GMT

ضلع کرم: 68 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

ضلع کرم: 68 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا

ہنگو سے جانے والا امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا، جس کو ٹل سے پارا چنار کے لئے بھیج دیا گیا، 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔ہنگو سے جانے والا امدادی سامان کا قافلہ ٹل پہنچ گیا. جسے ٹل سے پارا چنار کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ صدر انجمن تاجران حاجی روف کے مطابق 68 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور دیگر سامان شامل ہے.

تجارتی سامان پر مشتمل قافلہ کرم کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق قافلے میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی گاڑیاں شامل نہیں، کمیسٹ اینڈ ڈرگز ایسوسی ایشن صدر حنیف حسین کے مطابق ادویات کی گاڑی واپس کر دی ہیں۔ پاراچنار کے تمام نجی میڈیکل اسٹورز اوراسپتال احتجاجا بند ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے. سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں. کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

گرینڈ جرگہ ختم، امن معاہدے پر عمل کا اعلان

 

٭کرم میں قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور3پولیس اہلکار زخمی

پشاور(بیورو رپورٹ )اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ساتھ فائرنگ میں تین اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سعید منان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ قبائلی رہنما شفیق مطہری نے بتایا ہے کہ ہم انتظامیہ و پولیس کے ہمراہ فائر بندی میں مصروف تھے کہ فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا واقعہ بوشہرہ میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ادھر کرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کرلیا گیا۔ تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔ فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔دوسری جانب کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا ،جرگے میں امن معاہدہ پرعمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا، کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں،ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں،جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہ
  • بنگلا دیش ٹی 20 لیگ میں ایک اور ڈرامہ، عدم ادائیگی پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان بند کردیا
  • ٹل سے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم روانگی کے لیے تیار
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر 3 ہفتے بعد قابو پالیا گیا،نقصانات کا تخمینہ 275ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے
  • لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 8 پاکستانی وطن پہنچ گئے
  • گرینڈ جرگہ ختم، امن معاہدے پر عمل کا اعلان