عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے: وکیل پی ٹی آئی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے جس میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت سے متعلق گزارشات پیش کی گئی ہیں۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا خط چھ نکات پر مشتمل ہے، خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا۔
خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن، 26ویں ائینی ترامیم، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشت گردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔
فیصل چوہدری کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیں جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے انٹرنیٹ بند ، سرمایہ کاری سب سے کم ہونے ، پالیسی میں روبدل اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے، سوشل میڈیا پرکریک ڈاؤن کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں دینے سے سارا نزلہ فوج پر گررہا ہے۔
فیصل چوہدری نے مزید بتایا کہ عمران خان نے خط میں القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ بھی دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے آرمی چیف چوہدری نے پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
‘اوورسیز پاکستانیز کنونشن’ اسلام آباد میں جاری، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت
‘اورسیز پاکستانیز کنونشن’ تیسرے روز بھی اسلام آباد میں جاری ہے اور تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات شامل ہیں۔
اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
‘اورسیز پاکستانیز کنونشن’ کے آخری دن چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین قمر رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان پاکستان کے سفیر اور چہرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کنونشن منعقد کرنے کے لیے میں نے وزیراعظم کو کہا تو انہوں نے کمیٹی تشکیل دی اور کہا کہ یہ کنونشن ہر سال کرنا ہے۔
قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے پیسے نہیں چاہئیں صرف حکومت کی توجہ چاہیے۔ جب بھی آرمی چیف سے اوورسیز کے بارے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات ہوئی انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنے سر کا تاج سمجھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں 3 روزہ ’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا آغاز ہوگیا
انہوں نے کہا کہ ہم کنونشن میں 400 لوگوں کی توقع کررہے تھے لیکن 1200 سے زیادہ لوگ آئے، اگلی بار کنونشن میگا لیول پر کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف اوورسیز پاکستانیز کنونشن وزیراعظم