کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے کی وجہ سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 5روپے کی کمی سے 3265روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 4روپے کی کمی 2799روپے کی سطح پر آگئی۔.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی کی قیمت

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں آج بروز پیر، 3 فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ
  • سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پٹرول ایک، ڈیزل 7 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی کی قیمت میں 3.68 روپے کلو اضافہ
  • پیٹرول ایک اور ڈیزل 7روپے مہنگا
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا