Express News:
2025-02-03@14:46:59 GMT

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کیا گیا ہے۔

عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے اور الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیں۔

مزید پڑھیں؛ شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسکے علاوہ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعلیٰ مہتاب احمد عباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 فروری 2025)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پاکستان تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرےگا،الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

گزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11فروری کو کرنے کا حکم دیا تھا۔  پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے موقع دیاتھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنز کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی تھی۔ اس دوران بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے اکاونٹ کا آڈٹ ہونا چاہیےتھا۔ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس فریز کئے جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ بیرسٹر صاحب! یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا تھا۔

تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیاتھا۔ آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا تھا۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے تھے جبکہ درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ طلب کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دیدی تھی۔انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دیدیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے انتخابی نشان کا اعلان کر دیا گیا
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا
  • شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا
  • الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا
  • الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس کی سماعت 11فروری کومقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا