اسلام آباد:

جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔

ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے مکھا سنگھ اسٹیٹ کے قریب گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں چورگھر سے 60 تولہ زیورات لے اڑے۔

پولیس کے مطابق چوری کیے گئے زیورات میں 3 چھوٹے سیٹ،ایک بڑا سیٹ اور 2 کڑے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13انگوٹھیاں،9چین،3لاکٹ،گولڈ بسکٹ بھی چوری کرلیے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زیورات میری والدہ کے ذاتی اور بہن کے جہیز کا سونا تھا۔

پولیس کا ہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیٹے حسن اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر پولیس کا ڈرون حملہ، 2 زخمی 

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) گھوٹکی میں اونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق ڈرون حملہ ڈاکو جانکی شہر اور موریو شہر اور جانسو کے گینگ پر کیا گیا۔ ڈاکوؤں کے ٹھکانے کو گرا کر آگ لگا دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: بھینسوں کا گوبر چرانے پر خاتون نے مقدمہ درج کروا دیا
  • ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
  • پاکستان میں آج بروز پیر، 3 فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ججز ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد بار کونسل کی کال کیا آئین کی بالادستی کے لیے ہے؟
  • کراچی: طالبات سے 9 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے چوہے مار دوا پی لی
  • بلوچستان، سندھ ، لاہور ہائیکورٹ سے 3ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ
  • گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر پولیس کا ڈرون حملہ، 2 زخمی 
  • پاکستان رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں
  • سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی