عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان مسلم ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وسابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین سے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی کا سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ رواں برس کے اختتام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ پنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بھی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دیے۔
زرعی انکم ٹیکس کتنے بڑے کسان پر لگے گا، مکمل تفصیلات جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔
مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ویٹ لینڈز پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز یا دیگر علاقوں کے قدرتی توازن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔