بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے خط میں سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے فوج ہماری ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
آئینِ پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ 6 کینالز کی منظوری صدر نے دینی ہے، سراج درانی
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات تو لگائے جا رہے ہیں لیکن کوئی دستاویزی ثبوت تو پیش کریں، عظمیٰ بخاری کے الزامات کا جواب شرجیل میمن دے چکے اور دے بھی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے 6 کینالز کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی، ڈاکٹر اجازت نہیں دے رہے، ڈاکٹرز کے کہنے پر صدرِ پاکستان آرام کر رہے ہیں۔ پی پی پی رہنما نے بتایا ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر ہم خود احتجاج کر رہے ہیں، صدرِ پاکستان نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس کو سپورٹ نہیں کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے 4 اپریل کو واضح طور پر نہروں کی مخالفت کی ہے، تحصیل اور ضلعی سطح پر کینالز کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات تو لگائے جا رہے ہیں لیکن کوئی دستاویزی ثبوت تو پیش کریں، عظمیٰ بخاری کے الزامات کا جواب شرجیل میمن دے چکے اور دے بھی رہے ہیں۔ آغا سراج درانی نے سیاسی مخالفین سے سوال پوچھا کہ آئینِ پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ 6 کینالز کی منظوری صدرِ پاکستان نے دینی ہے، اگر ایسا کچھ آئین میں لکھا ہے تو دکھایا جائے۔