Islam Times:
2025-04-13@16:08:50 GMT

سندھ کابینہ کی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

سندھ کابینہ کی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری

سندھ کابینہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ ملکی مفاد میں زرعی ٹیکس کی منظوری دے رہی ہے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا۔ سندھ کابینہ کی جانب سے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی گئی، یہ بل جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا، ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010ء سے چل رہا ہے، وفاق صوبوں کو ڈویژنل پول سے شیئرز کے متعلقہ فنڈز منتقل کرتا ہے، ڈویژنل پول میں انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور کسٹمز شامل ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کو 2022ء میں 498.

067 بلین روپے ملے تھے، این ایف سی ایورڈ کے 3 سال کے بقایا جات 77.16 بلین روپے مل چکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی، آباد اراضی چھپانے کی صورت میں جرمانہ لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں پر 28 فیصد لاگو ہو گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق 20 کروڑ روپے سے 25 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 2 فیصد، 25 کروڑ سے 30 کروڑ روپے پر 3 فیصد، 30 کروڑ سے 35 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 4 فیصد، 35 کروڑ سے 40 کروڑ روپے تک 6 فیصد، 40 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک زرعی آمدن پر 8 فیصد جبکہ 50 کروڑ سے زائد پر 10 فیصد ایگریکلچر انکم ٹیکس لگے گا۔

اجلاس کے دوران اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس لگانے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، زرعی ٹیکس لگنے سے گندم اور دیگر اجناس بھی مہنگی ہو جائیں گی۔ سندھ کابینہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ ملکی مفاد میں زرعی ٹیکس کی منظوری دے رہی ہے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا۔ اجلاس میں سندھ کابینہ کی کارروائی ڈجیٹلائیزڈ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کابینہ میں اتنی ساری فائلز آتی ہیں جس پر بہت خرچہ ہوتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کی کارروائی کے لیے ایپلیکیشن بھی بنانے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ اراکین کو ٹیبلیٹ دیے جائیں گے جن کی مدد سے ایجنڈا، منٹس اور کارروائیاں دیکھی جا سکیں گی، وزیر تبدیل ہونے سے ٹیبلیٹ واپس جنرل ایڈمنسٹریشن کو دے دیا جائے گا، سندھ کابینہ نے آلات خریدنے کے لیے 15 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کابینہ میں سولر ہوم سسٹم کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سپلائی کنٹریکٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ بل منظور ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایگریکلچر انکم ٹیکس سندھ کابینہ کی مراد علی شاہ کروڑ روپے تک کی منظوری دے زرعی ٹیکس کے مطابق کے دوران کروڑ سے سندھ کا کہا کہ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ کی تیاری اور دیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ٹیکس مراعات پر فیصلہ ہوگا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے خصوصی اقتصادی زونز اور برآمدی شعبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ پر مذاکرات کے لیے تیار

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے جسے عائد ہونے کی صورت میں فنانس بل میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس مراعات بھی دیے جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

imf PETROL آئی ایم ایف کاربن لیوی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان
  • ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں، گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ و بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں؛ گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • ٹیرف وار: چین کا امریکا پر جوابی حملہ، مصنوعات پر ٹیکس 125 فیصد کردیا
  • چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • خام مال کی ترسیل، 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنیکی تجویز مسترد
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
  • خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری