Nawaiwaqt:
2025-04-16@22:41:23 GMT

مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے:وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے:وزیراعظم

پاکستان مسلم ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وسابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین سے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی کا سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ رواں برس کے اختتام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ پنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بھی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دیے۔دوران ملاقات ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا، صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں.

اجتماعی شادیوں کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز نے کہا رہی ہے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔

گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟

انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی، کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیکج کسان گندم وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
  • فچ درجہ بندی میں بہتری خوش آئند مگر ہمیں مزید محنت کرنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز