لاہور:

بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور شریک جرم اس کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں شہری محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع واردات ہی سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑےکی بنا پر محمد اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول محمد اقبال ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

افسران کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو قتل

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا نوجوان گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کرڈالے

میاں محمد اشفاق:مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا محمد عباس کاظمی گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کردیے 

ایجنڈوں اور ان کے گائیڈوں نے ہمارا کھانے پینے کا سامان چھین کر سمندر میں پھینک دیا تھا، بیڑے پر موجود ڈیزل بھی سمندر برد کر دیا گیا، کشتی پر ہم 65 پاکستانی اور 25 کالے تھے،65 میں سے 22 زندہ بچ گئے، کالے ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے،مجھ پر بہت تشدد ہوا ہے مجھ سے چلا نہیں جاتا،تشدد اتنا ہوا کہ ٹانگیں کام نہیں کر رہی،کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بچائی ،ایجنڈوں نے ہم سے ہمارے پیسے بھی چھین لیئے تھے، مراکو کے شیپ نے ہماری جان بچائی اور ایجنڈوں کو گرفتار کیا، ایجنڈوں نے 35 لاکھ کے بدلے بائی ائیر یورپ پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، 

ے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزم گرفتار

متعلقہ مضامین

  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: لڑکی سے زیادتی، قتل کا الزام، بہنوئی اور دیگر 3 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
  • مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا نوجوان گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کرڈالے
  • راولپنڈی، بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی
  • راولپنڈی: 21 سالہ کنواری لڑکی بہنوئی کے ہاتھوں حاملہ ہونے کے بعد قتل
  • جڑانوالہمیں چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار
  • جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار