توشہ خانہ ٹو کیس؛ 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کی شہادت ریکارڈ کرلی گئی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ مقدمے میں 3 گواہان کے بیانات پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 پر جرح مکمل ہو گئی۔ آئندہ سماعت پر بانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس ٹی آئی
پڑھیں:
صدر مملکت کی میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد ،قبر پر فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کی راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد ،صدر مملکت نے گزشتہ دنوں میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات، اِظہار تعزیت کیا،
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس، ہمدردی کا اظہار کیا،۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔