کوئٹہ، شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے کے امن و امان سے متعلق اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اجلاس میں ملکی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڈ، سینٹر آغا شاہ زیب درانی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری و دیگر حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی معاملات پر اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، بلوچستان میں امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور درپیش مسائل و چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
—فائل فوٹووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
2024ء پاکستان کیلئے شاندار کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔
شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی۔