اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.

(جاری ہے)

خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، مستونگ، چاغی اور قلات میں چند مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے.

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے منگل اور بدھ کے روزکراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے. سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، رمضان میں دن نسبتا گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا.

انہوں نے بتایا کہ 20مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کو ہستان، بٹگرام، خیبر اور باجوڑ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے.

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے خیبر پختونخوا میں پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے سوات، شانگلہ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، باجوڑ میں مطلع ابرآلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ میں منفی 2 ، دیر بالا میں منفی 3، چترال، پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بیشتر اضلاع میں موسم میں موسم سرد اور خشک مقامات پر ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے ڈگری سینٹی گریڈ ہلکی بارش اور چند مقامات پر کی پیشگوئی پہاڑوں پر رہے گا

پڑھیں:

آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 15، مظفر آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 05)، راولاکوٹ، کوٹلی 04، پنجاب: جہلم ، مری 12، خیبر پختونخوا: مالام جبہ ،کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برف باری (انچ): مری میں 04 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،قلات منفی 08،گوپس منفی 07 ،کالام منفی 06، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ ،استور منفی 04 ، ہنزہ،دیر،مری ،پاراچناراورا سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہنے والا ہے ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
  • بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا،بارش اور برفباری  کا امکان
  • ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں  کل موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • آئندہ24 گھنٹوں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوسکتی ہے؟
  • آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات
  • ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، بارش و برفباری جاری
  • محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا