شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخؒاف اینٹی کرپشن عدالت نےرمضان شوگر مل کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت فیصلہ6فروری کو فیصلہ سنائے گئی ۔اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرینس پر سماعت ہوئی، عدالت میں حمزہ شہباز وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی ۔حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، حمزہ شہباز آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، وزیر اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے سماعت کی    ،پراسکیوشن کے وکیل محمد وسیم کا دلائل میں کہنا تھا کہ مدعی اس کیس کا اہم گواہ تھا جو منحرف ہو گیا ہے اس حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی وفات پا چکے ہیں۔ کیس میں دیگر گواہان سرکاری ملازم ہیں جن کے مطابق نالے کی تعمیر میں، ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ان کے بیانات کی ضرورت نہیں کیونکہ کیس کچھ اور ہے نالہ درست بنایا گیا ہے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے جس کا وہ خود جائزہ لیں گے، کارکردگی رپورٹ بھجوانے کیلئے انہوں نے تمام وزارتوں کو ایک ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے، جس میں شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ ایک سال کے دوران دی جانے والی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں اور اداروں کی 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ اور گورننس میں اضافے پر بریفنگ دی جائے، سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی وزارتیں اس کا جواب دیں گی، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی، سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی اس سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے کر دیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے منتقل کردیئے گئے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا لہٰذا وہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے وصول کریں گے، اسی طرح ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا کیوں کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف و حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فیصلہ محفوظ
  • رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف، حمزہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ
  •  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا
  • رمضان شوگر مل کرپشن کیس؛ حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ
  • وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • دنیا کو عدم برداشت، تقسیم کے چیلنجز کا سامنا، پاکستان تمام مذاہب کیلئے محفوظ ملک: وزیراعظم
  • ایک سال پورا ہونے پر وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے: وزیراعظم شہباز شریف