حزب اللہ کا اپنے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے شہید سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔
حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟
شہادت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہنماؤں کو بڑے عوامی اجتماع کے سامنے پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق
23 فروری کو ہونے والے ان کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ حسن نصراللہ کی تدفین بیروت جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے دیر قانون میں دفن کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بیروت حزب اللہ حسن نصر اللہ ہاشم صفی الدین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بیروت حزب اللہ حسن نصر اللہ ہاشم صفی الدین ہاشم صفی الدین حسن نصر اللہ حزب اللہ
پڑھیں:
امریکا اور جاپان کے درمیان سربراہ اجلاس کا اعلان
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم اشیبا شیگیرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 فروری کو واشنگٹن میں پہلی سربراہ ملاقات کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے دار ملاقات کے حوالے سے رابطے میںہیں ۔ وزیراعظم اشیبا شیگیرو کا کہنا تھا کہ وہ جاپان امریکا اتحاد کو ایک نئی بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے بہترین قومی مفاد میں ہو گا۔ اس ملاقات میں جاپان چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے گا۔