شہباز شریف و حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جج سردار محمود اقبال ڈوگر نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں حتمی دلائل دیے۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی تھی، یہ نالہ علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا۔
وکیل امجد پرویز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لیے نہیں ہے، اس سے 10 گاؤں استفادہ کر رہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے 6 فروری کو سنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمضان شوگر ملز کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیئرمین بینک آف پنجاب اور سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم صفدر جاوید سید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔(جاری ہے)
پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صفدر جاوید سید ایک قابل، ایماندار اور مخلص افسر تھے،ان کی زندگی نئے آنے والے افسران کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم صفدر جاوید سید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔