پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز  ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوہر رشید نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ گوہر رشید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ مومل شیخ، شازیہ وجاہت، علی رحمٰن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈھولکی کے موقع پر گوہر رشید سبز رنگ کے کرتا، پاجامہ اور شلوار میں نظر آ رہے تھے جبکہ کبریٰ خان نے سنہری رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا۔

مداحوں کی جانب سےاس جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کبریٰ خان کبریٰ خان شادی گوہر رشید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گوہر رشید گوہر رشید

پڑھیں:

کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو دادی کا کرش قرار دے دیا – ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سامنے مشہور کامیڈین سمے رائنا نے حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں مزاحیہ انداز میں ان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میری دادی کے کرش ہو آپ"۔

اس شو میں تنمے بھٹ، بھون بام اور کامیا جانی سمیت دیگر مشہور یوٹیوبرز اور اداکاروں نے شرکت کی۔

شو کے دوران، سمے رائنا نے کہا، "میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ میری دادی ہی ہیں جو ہمیشہ آپ کو اپنی جوانی سے دیکھتی آ رہی ہیں۔ آپ میرے لیے دادی کا کرش ہیں!"

اس پر امیتابھ بچن نے ہاتھ جوڑ کر زیر لب مسکرا دیا۔ مزید برآں، سمے رائنا نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کے لیے ایک دستخط بھی کرنا چاہیں گی، جس پر بگ بی نے مذاقاً جواب دیا کہ "کھیل ختم ہوجائے تو میں کردوں گا"، لیکن سمے نے جلد ہی بتایا کہ امیتابھ کے گھر کے ڈاکیومنٹس پہلے ہی موجود ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Samay Raina (@maisamayhoon)

کامیڈین سمے رائنا نے اس کلپ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر "جسٹس فار دادی" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے اور مداح اسے بڑے جوش و خروش سے دیکھ رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا آرمی چیف کو خط پارٹی پالیسی میں تبدیلی نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
  • محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
  • کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو دادی کا کرش قرار دے دیا – ویڈیو وائرل
  • کراچی: شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
  • متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈرکی شادی کی تقریبات کا آغاز ، تصاویر وائرل ہوگئیں