مفت جیل میں رہنے کیلئے جرائم کرنیوالی جاپانی معمر خاتون رہا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پنشن پر زندگی گزارنا مشکل ہوجانے کے بعد جرائم کا ارتکاب کر کے جیل میں رہنے والی معمر جاپانی خاتون کو رہا کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 81 سالہ اکیو نامی جاپانی خاتون کو چوری کے الزام میں 2 بار جیل بھیجا گیا تھا، اکیو کو ٹوکیو میں واقع جاپان کی خواتین کی سب سے بڑی جیل میں رکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی خواتین کی سب سے بڑی جیل میں تقریباً 500 قیدی ہیں، جن میں زیادہ تر بڑی عمر کی خواتین شامل ہیں، معمر افراد اب جاپان کی کل آبادی کا 29.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکیو کو پہلی بار کھانا چوری کرنے کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور جب وہ اپنی 60 کی دہائی میں تھیں لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب معمر جاپانی خاتون کے لیے پنشن پر زندگی گزارنا مشکل ہو گیا تو انہوں نے اس جرم کو دہرایا۔
جیل کے افسر نے بتایا کہ عمر رسیدہ قیدیوں کے لیے جیل میں رہنا باہر تنہا مرنے سے کہیں بہتر ہے اور بہت سے قیدی جیل میں رہنے کے لیے بھاری ماہانہ رقم دینے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 2024 تک 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 36.25 ملین تک پہنچ چکی ہے، جس سے جاپان دنیا کے تیز ترین عمر رسیدہ معاشروں میں شمار ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق جیل میں گیا تھا
پڑھیں:
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، نوکنڈی میں 43 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔