امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے یوایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اسے مجرم تنظیم قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی او جی ای کے نمائندوں نے یو ایس ایڈ سے متعلق معلومات اور دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی تاہم ادارے کی طرف سے اس کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ایلون مسک کی طرف سے یو ایس ایڈ کے خلاف بیانات دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یو ایس ایڈ کے 2 اہم عہدیداروں کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ڈی او جی ای کے نمائندوں کی طرف سے یو ایس ایڈ کی معلومات تک رسائی کی کوشش کی تردید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

doge elon musk USAID ایلون مسک ڈی او جی ای یو ایس ایڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایلون مسک ڈی او جی ای یو ایس ایڈ

پڑھیں:

راولپنڈی: والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے بیٹے کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا

—فائل فوٹو

راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر جان سے مار دینے والے بیٹے کو عدالت نے سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیے جہلم میں تین بچوں کے قتل کا مقدمہ ماں کیخلاف درج لاہور، بچوں کو زندہ جلانے والی سنگدل ماں کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے مجرم کو 6 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ مجرم نے 2022ء میں گھریلو رنجش کے باعث پیٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی جس کے اس کے والدین جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے یوایس ایڈ کو مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا
  • یو ایس ایڈ کو بند کرنے کیلئے کام جاری ہے، ایلون مسک
  • ایلون مسک کا ’یو ایس ایڈ‘ کے خلاف اعلان جنگ، مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا
  • ’یو ایس ایڈ‘ مجرمانہ تنظیم،وقت آ گیا ہے اسے ختم کر دیا جائے، ایلون مسک کا اعلان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟
  • چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں، وسیم اکرم
  • احتساب تو ثبات چاہتا ہے
  • راولپنڈی: والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے بیٹے کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا
  • امریکی فوج کا شام میں القاعدہ رہنما ہلاکت کا دعویٰ