ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، وزیر اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے ایف بی آر کہیں جگہوں پر ناکام رہا، یہاں بھی ناکام رہا، ایس آر بی نے ہمیشہ اپنا ہدف پورا کیا ہے، زرعی ٹیکس تیس سال سے لگا ہوا ہے، گزشتہ برس مئی میں وفاق نے کہا کہ یہ ٹیکس دیں اور ایف بی آر جمع کرے گی۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے یہ میں نہیں، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں، وفاقی ٹیکس میں صوبوں کا بھی حصہ ہوتا ہے، ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، پھر ہمارے ہاں سے بھی یہ بات ہوتی رہی اور آئی ایم ایف نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگا دو، ان سے بات کرکے ہمیں بتایا گیا، ہم نے بات ماننے سے انکار کردیا، ہم نے کہا یہ صوبائی معاملہ ہے ایف بی آر جمع نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے وقت ہمیں دو تین دن کا وقت دیا گیا، ہم نے اپنی ٹیم بھیجی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمارا کاشتکار اگر فصل نہیں لگائے تو ہم کھائیں گے کہاں سے ، میرے خاندان کی ہزاروں ایکٹر زمین ہے ڈیم بننے کے بعد وہ آباد نہیں ہوتی، آپ اگر انہیں فروخت کروں تو کوئی خریدے گا بھی نہیں یہ ہے پانی کی اہمیت، ہم نے کہا عجلت میں لاگو کرینگے تو مسائل ہونگے پھر جنوری 2025 سے لاگو کی بات ہوئی پھر ہمیں کہا گیا کہ 30ستمبر تک یہ بل منظور کرنا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج سے کچھ روز قبل بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نہیں آرہی، وہ نہیں آئی تو معاہدہ ختم ہوجائے اور ملک پر اثر پڑے گا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہم وجہ بنیں آئی ایم ایف کے معاہدے کے ختم ہونے کی، کے پی پنجاب بل پاس کرچکے بلوچستان بھی کابینہ سے منظور کرچکا، پہلے کسی اور کو منظوری دے دی پھر ہمارے اوپر بندوق لے کر کھڑے ہوگئے کہ منظور کرو۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبوں کو ایسے ٹریٹ نا کریں، میں اور وزراء و دیگرُ لوگ اپنا ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، جو لوگ اور راستوں سے آتے ہیں ہم ان سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، ٹیکسز ہونے چاہیں مگر ٹیکسز میں بہتری لانی چاہیے،ہم نے آبادی اور اراضی کی زمین میں فرق رکھا ہے، ٹیکس لگا کر کوئی حکومت خوش نہیں ہوتی لیکن حکومت چلانے کے لیے ٹیکس لگانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وزیر اعلی نے کہا کہ ایف بی آر نے اپنی کے لیے
پڑھیں:
سکندر کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کیساتھ واپسی کی تیاری ؟
دبنگ اسٹار سلمان خان نے سکندر کی ناکامی کے بعد اپنے مایوس مداحوں کو پُرجوش کرنے کی تیاری شروع کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کہانی کار وی وجییندر پرساد سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں جو ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات تو نہیں تاہم بالی ووڈ سے باخبر ناقدین کا دعویٰ ہے کہ وی وجییندر پرساد بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سلماں خان کی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو بھی وی وجییندر پرساد نے لکھا تھا۔
علاوہ ازیں سلمان خان ہدایتکار کبیر خان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جنھوں نے بجرنگی بھائی جان ڈائریکٹ کی تھی۔
ابھی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا لیکن اداکار سلمان خان، مصنف وی وجییندر پرساد اور ہدایتکار کبیر خان کی خفیہ ملاقاتوں کے ابعث اس امکان کو رد بھی نہیں جا سکتا۔
ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ اگر بجرنگی بھائی جان-2 بنتی ہے تو فلم سکندر سے ہونے والے نقصان کو بھرا جا سکتا ہے۔