ڈبل سواری ہیلمٹ کی پابندی پر آج سے آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ شہر لاہورمیں ڈبل سواری ہیلمٹ کی پابندی پر آج سے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔موٹر سائیکل سواروں میں رات گئے تک ہیلمٹ تقسیم کرتے رہے ،سی ٹی اونے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جس میں ٹریفک ایمبیسیڈرز نے بھی حصہ لیا۔ہیلمٹ کی پابندی موٹر سائیکل پر دونوں سوار آج سے لازمی کریں یہ آپکی حفاظت کیلئے ہے،موٹر سائیکل پر دونوں سوار ہیلمٹ پہنیں گے اور کار پر ڈرائیور کے ساتھ والا بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا، آج سے عمل درآمد کروائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا
لاہور(نیو ز ڈیسک) بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔
پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے