لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا، اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا، ڈائریکٹو کے اجراء میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں مفروضوں پر بات نہیں ہو سکتی، انجنئیر نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینے کے لیے بنایا گیا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اس میں گواہوں کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔

پراسیکیوشن کے وکیل محمد وسیم نے دلائل میں کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا گواہ نہیں ہے جسے پیش کرنا ہے، تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، تمام شواہد فائل کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں، اس کیس میں سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں، مدعی ذوالفقار علی نے بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ اس نے کوئی درخواست نہیں دی، مدعی نے بیان دیا کہ 1991 میں گندہ نالہ اپنے خرچ پر بنانے کا حلف نامہ سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا ہے کہ آپ کیا کہتے ہیں کہ کیا دوسرے گواہوں کے بیانات ہونے چاہئیں یا نہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ اس میں جو متعلقہ ایم پی اے تھے وہ فوت ہو گئے ہیں، اس میں تمام گواہ سرکاری ہیں، اس کیس میں بہت سے گواہ غیر متعلقہ ہیں، میرے حساب سے تو نالے کا روٹ تو صحیح بنا ہوا ہے۔

بعدازاں عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے اور عدالت نے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز عدالت نے

پڑھیں:

ایک سال پورا ہونے پر وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ


حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان شوگر مل کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ
  • شہباز شریف و حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فیصلہ محفوظ
  • رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ
  •  رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا
  • مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کا معاملہ، پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ
  • رمضان شوگر مل کرپشن کیس؛ حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ
  • دنیا کو عدم برداشت، تقسیم کے چیلنجز کا سامنا، پاکستان تمام مذاہب کیلئے محفوظ ملک: وزیراعظم
  • ایک سال پورا ہونے پر وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے: وزیراعظم شہباز شریف