Jang News:
2025-02-03@12:59:51 GMT

کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

  —فائل فوٹو

ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں دونوں فریقین سے 14، 14 ممبران کمیٹیوں میں شامل ہیں جبکہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔

ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہ

ہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔

جرگے کہ رکن منیر بنگش نے بتایا ہے کہ کل جو جرگہ ہوا تھا دونوں فریقین اس میں موجود تھے، دوسرا سیشن ہو رہا ہے، امید ہے اچھے ماحول میں جرگہ آگے بڑھے گا۔

منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگے میں کرم امن معاہدے کے 14 نکات پر بات ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 

٭قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا
٭ا سپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے، ترجمان قومی اسمبلی

(جرأت نیوز)ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے ۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہ
  • کرم میں قیام امن کیلئے اسلام آباد میں جرگہ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے پر زور
  • نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست ہوگی، جنرل سید عاصم منیر
  • حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • کے پی کے حکومت کا جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنیوالوں کی حوالگی کا مطالبہ
  • آرمی چیف کا بلوچستان کا دورہ ، نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں، ان کو شکست ضرور ملے گی: جنرل عاصم منیر
  • مادر وطن کیلئے ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف
  • کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ، معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا اعلان
  • کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ