رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔
وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا بلکہ نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی اور نالہ علاقے کی بہتر کیلئے بنایا گیا۔
وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پرقائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لئے نہیں بلکہ اس سے 10 گاو¿ں استفادہ کررہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 6 فروری کو سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑااعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلی ہائوس پشاور سے کی جائیگی۔