لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ، ویوو نے آج پاکستان میں اپنے جدید فلیگ شپ سمارٹ فون  X200 Pro کو متعارف کروا دیا ہے۔ ویووX200 Pro جدید ٹیلی فوٹو صلاحیتوں، بہترین کارکردگی، اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، محمد زوہیر چوہان  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ، "ویووX200 Pro  کواُن صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں بہترین کی تلاش میں ہیں۔

چاہے آپ ایک پُرجوش فوٹوگرافر ہوں، موبائل گیمنگ کے شوقین ہوں، یا آپ کو اعلیٰ ڈیزائن اور کارکردگی کی ضرورت ہو، ویووX200 Pro  آپکی ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ صارفین کو اپنے اردگرد کے ماحول کو ناقابل یقین طریقوں سے تصاویر کی شکل میں محفوظ کرنے اور محسوس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

"
ویوو X200 Pro  میں vivo ZEISS Co-engineered Imaging System کی مدد سے طاقتور ہارڈویئر اور جدید سافٹ ویئر کو یکجا کیا گیا ہے۔

یہ سمارٹ فون  200 MP ZEISS APO Telephoto Camera کے ساتھ آتا ہے، جو دور دراز کے مناظر کو قید کرنے کے تجربے کو ایک نئی سطح پر لے جاتا ہے۔ 1/1.

4-inch sensor  اور floating periscope system   کی مدد سے یہ سمارٹ فون دور کے مناظر کو حقیقی رنگوں اور شفافیت کے ساتھ تصویر میں محفوظ کرتا ہے۔مزید ZEISS APO Color Correction اور ZEISS T* Coating تصاویر کے رنگوں کی درستگی اور شفافیت کو بہترین بنادیتی ہیں۔


200 MP Resolution کے زبردست ریزولوشن کے ساتھ، ویووX200 Pro   ٹیلی فوٹو کی متعدد خصوصیات پیش کرتا ہے، جن میں Telephoto Portrait, Telephoto HyperZoom, Telephoto Macro, Telephoto Nightscapes, Telephoto Sunset شامل ہیں۔ یہ صلاحیتیں صارفین کو مختلف مناظر میں حیرت انگیز تفصیلات کے ساتھ دور دراز کے موضوعات کی بہترین تصاویر لینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
جدید فوٹوگرافی کے تجربے کے علاوہ، ویووX200 Pro  ویڈیو صلاحیتوں میں بھی حیرت انگیز رزلٹس  مہیا کرتا ہے جس کے لیے اس میں خاص طور پر ایک اپ گریڈڈ Super Landscape Mode متعارف کروایا گیا ہے۔


مزید براں، یہ سمارٹ فون K HDR Cinematic Portrait Video4 فنکشن کے ساتھ آتا ہے، جو روشنی کے ہر حال میں حیرت انگیز ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے۔  fps Slow Motion120  اور 4K 60 fps HDR Dolby Vision Video Recording کے ساتھ، یہ سمارٹ فون ہر منظر میں بہترین ویڈیو معیار فراہم کرتا ہے۔
ویوو X200 Pro میں MediaTek Dimensity 9400 کا فلیگ شپ پلیٹ فارم موجود ہے  جو   V3+ Imaging Chip کے ساتھ اعلیٰ فوٹوگرافی اور طاقتور کارکردگی مہیا کرتا ہے۔


بیٹری کے حوالے سے، ویووX200 Pro   جدید rd-Gen Silicon Anode Technology3 کے ساتھ mAh 6000 بیٹری پیش کرتا ہے  جو W FlashCharge90 اور 30W Wireless FlashCharge کے ساتھ فوری چارج ہوجاتا ہے۔
علاوہ ازیں، ویوو X200 Pro  کا ڈسپلے UltraMotion Dynamic Frame Rate  کے ساتھ 4500nits Peak Brightness فراہم کرتا ہے۔  ZEISS Master Color Display  کی سرٹیفیکیشن کے ساتھ یہ ڈسپلے ZEISS Natural Color کو امیجنگ ایفیکٹس سے ڈسپلے کیلیبریشن تک پھیلاتا ہے  جس سے رنگ مزید درست نظر آتے ہیں۔


ویوو X200 Pro اپنی  2160 Hz High-frequency PWM dimming ٹیکنالوجی  سے سکرین کے فلیکرنگ کے مسئلے کو حل کرتا ہے، جس سے ڈسپلے کی وضاحت، بیٹری کی بچت، اور پائیداری میں بہتری آتی ہے، جبکہ Smart Eye Protection فیچرز آئی کیئر اور رنگوں کی درستگی کو بہتر بناتے ہیں۔
ویوو X200 Pro میں Google AI کا استعمال کیا گیا ہے، اس سمارٹ فون میں Google Gemini شامل ہے، جو ایک assistant AI ہے جس کا مقصد تخلیقی صلاحیت کو بڑھانا ہےجیسے ای میل لکھنا، ایونٹس پلان کرنا، اور نئی چیزیں سیکھنے کی مواقع تلاش کرنا۔


اس کے علاوہ، AI Note Assist، AI Transcript Assist، اور Circle to Search جیسے فیچرزصارفین کو آسانی سے کام کرنے  میں مدد فراہم کرتے ہیں۔  ویوو X200 Pro  میں فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے AI Erase، AI Photo Enhance، اور Shadow Removal جیسی جدیدخصوصیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ویوو X200 Pro میں Funtouch OS 15 آتا ہے جو جدید ڈیزائن، بہتر سیکیورٹی ، اور طاقتور کارکردگی کے ساتھ بہترین تجربہ پیش کرتا ہے۔


 اس کا دلکش ڈیزائن Equal-Depth Quad Curved Display اور Sunburst Ring کے ساتھ ایک آرام دہ گرفت پیش کرتا ہے، اور یہ  Cosmos Black اور  Titanium Gray جیسے شاندار رنگوں میں دستیاب کیا جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویووX200 Pro نے مشہور یوٹیوبر اور ٹیک انفلوئنسر  Mrwhosetheboss کی طرف سے تین ایوارڈز جیتے ہیں۔ X200 Pro کو اس کی بے مثال جدت اور کارکردگی کے لیے Best Camera, Best Battery, اور Overall Champion 2024 کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔


قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا X200 Pro  سمارٹ فون پاکستان بھر میں 329،999 روپے کی قیمت پر4 فروری 2025 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 11 فروری 2025 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو X200 Pro کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔

نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا X200 Pro سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فراہم کرتا ہے یہ سمارٹ فون پیش کرتا ہے صارفین کو فراہم کی کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

فلسطینیوں کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی ہے، کمزور فلسطینی مسلمان جن کا پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، ان کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعتی حلقوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کی آبادکاری کے فنڈ ریزنگ کرکے اپنا کردار ادا کریں اور کاروباری حلقے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مظلوم و بے گھر فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔

اس موقع پر لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری اجمل، چوہدری امجد اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’گوری رنگت‘‘ نے نیل نتن مکیش کو گرفتار کروا دیا
  • فلسطینیوں کیلیے اجتماعی کوششوںکی ضرورت ہے‘ مولا نا فضل الرحمن
  • اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکس ایس 25 سیریز متعارف
  • فلسطینیوں کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • دل تھام لیں، سوزوکی نے الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرادیا
  • سینٹورس مال میں شاندار آٹو شو، لگژری اور اسپورٹس کاروں کی نمائش
  • پاکستانی مصنوعات کو سعودی صارفین سے متعارف کرانا ہے، ڈاکٹر سمیرا عزیز
  • جاز نے جدید ڈیجیٹل ایکسپیریئنس سینٹر متعارف کرادیا
  • امیرِ قطر اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے عرب رہنما