WE News:
2025-02-03@13:10:31 GMT

محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونئیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.

jnr)

مہندی کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں ان کے اہلِ خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شاہنواز دھانی اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Congratulations! on tying the knot my brother @Wasim_Jnr. May Allah bring lot of joy and Happiness in your life.#wedding #wasimjunior. pic.twitter.com/RPsaJ4uIUq

— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 2, 2025

 واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کرتے ہوئے نکاح کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr)

محمد وسیم جونیئر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 2021 میں ٹی 20 میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کی وکٹ حاصل کی تھی۔

محمد وسیم جونیئر نے 29 ٹی20 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 20 ایک روزہ میچز میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محمد وسیم جونیئر محمد وسیم جونیئر شادی

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی سلیکشن پر وسیم اکرم پھٹ پڑے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ’آؤٹ آف بلیو‘ قرار دے دیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، پھر آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حیران کُن ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں نے پچز کو دیکھتے ہوئے اپنے اسپنرز کی تعداد بڑھائی مگر پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ کھیلنے جا رہا ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا جبکہ انکی ایک سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلئے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں اپنا آخری ون ڈے 11 ستمبر 2023 میں کھیلا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جبکہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کی شاہ رخ خان کے گانے ’دل سے رے‘ پر شاندار پرفارمنس – ویڈیو وائرل
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل
  • محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیور پول نے فتح حاصل کرلی
  • چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے
  • شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ پیا گھر سدھار گئیں
  • کیا صبور علی حمل سے ہیں؟
  • صبور علی اور مریم نفیس کی گود بھرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بنگلا دیشی طلبہ کو سیاسی جماعت بنانے کا پورا حق حاصل ہے‘ ڈاکٹر محمد یونس
  • حریم سہیل نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں