اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری خوش آئند ہے، سپریم کورٹ بار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ہمیشہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔
دوسرے صوبوں سے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرری کے معاملے پر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی سے سرکولیشن کے ذریعے ججز ٹرانسفرز پر رائے لی گئی اور آئین کا آرٹیکل 200 اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔
سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ججز ٹرانسفر کی اجازت دیتا ہے، ججز کی ٹرانسفرز نئی تقرری نہیں ہوتی اور ٹرانسفر ہونے والے ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے بھی دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا تھا تاہم اسلام آباد بار کونسل نے اس فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار اسلام آباد کورٹ میں ججز کی
پڑھیں:
جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
ویب ڈیسک: جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔