باقی صوبوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پنجاب حکومت کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ باقی صوبائی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔ مریم نواز اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس سے باقی صوبوں میں بھی مقبول ہورہی ہیں۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں۔ مریم نواز کی حکومت 50 زائد منصوبے مکمل کرچکی ہے۔پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 80 سے زائد پروجیکٹ ایک سال میں شروع کیے۔ جن کو مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔ 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل بچوں کے لیے آٹزم اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس سرکاری اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں آٹزم کے 10 یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اسپیشل طلبہ کو 7 ہزار 702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق 8 نئے خصوصی اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جبکہ 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے، پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا، اسپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہے۔