فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
فینٹینیل بحران کی جڑیں امریکہ کے اندر ہی ہیں ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی وزارت برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین میں اس کا ناجائز استعمال نہ ہونے کے باوجود، امریکہ کی درخواست پر انسان دوستی کے جذبے کے تحت ، 2019 میں چین نے دنیا بھر میں پہلی بار فینٹینیل کی تمام اقسام کو باقاعدہ طور پر کنٹرول میں لیا، جبکہ خود امریکہ نے اب تک اسے مستقل طور پر کنٹرول میں نہیں لیا ہے۔عوامی سلامتی کی چینی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کے اس اقدام کے بعد سے، امریکہ کی جانب سے چین سے آئے ہوئے اس قسم کے مادوں کی ضبطگی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
حالیہ برسوں میں، چین اور امریکہ نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر عملی تعاون کیا ہے، جس میں مادوں کے کنٹرول، معلومات کے تبادلے ، انفرادی معاملات پر تعاون، آن لائن اشتہارات کی اسکروٹنی ، منشیات کی تشخیص کی تکنیک کے تبادلے، اور کثیرالجہتی تعامل جیسے شعبوں میں کئی طرح کی قابل ذکر پیشرفت حاصل ہوئی ہے جن کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں فینٹینیل کے بحران کی جڑیں خود اس کے اندر ہیں، اندرونی منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہی اس کا بنیادی حل ہے۔ دوسرے ممالک پر الزامات لگانا اور ذمہ داریاں عائد کرنا حقیقی مسئلے کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہوگا اور اس سے چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون اور اعتماد کی بنیاد کو شدید نقصان پہنچے گا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط اقداما ت کو درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان منشیات کے خلاف تعاون میں مشکل سے حاصل ہونے والے اچھے ماحول کو برقرار رکھے، اور چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند، اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن رکھے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکہ کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ کا اعتراف
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سے ناواقف ہے، اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، سیاستدان جب ٹیبل پر بیٹھتے ہیں تو بڑے بڑے مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ میری نظر میں سیاسی طاقتوں کو ہر صورت ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، نواز شریف کی ہدایت پر ہی حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کہا تھا ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکے گا، اگر وہ منظوری نہ دیتے تو ہم کیسے بات چیت کر سکتے تھے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر تحریک انصاف نے 9 مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو پھر یہ 8 فروری کو بھی آکر دیکھ لیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مذاکرات سے بھاگنا نہیں چاہیے تھا، ایسا نہیں تھا کہ ہم چوتھی نشست میں ان کو صاف جواب دینے جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ہم مذاکرات کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، پہلے پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ آج حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بات چیت کا عمل ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ ختم ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پارلیمانی کمیشن جمہوری نظام جوڈیشل کمیشن حکومت پی ٹی آئی مذاکرات رانا ثنااللہ سیاست سیاسی عمل عمران خان نواز شریف وی نیوز